بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
نئی دہلی پولیس نے متعدد خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزامات پر نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں
دہلی پولیس نے خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پولیس نے متعدد خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جنسی ہراسانی میں ملوث ریسلنگ فیڈریشن انڈیا کے سربراہ عہدہ چھوڑنے پر رضامند
ہندوستانی سپریم کورٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف خواتین کا جنسی استحصال سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ۔
دہلی پولیس نے دوران سماعت سپریم کورٹ کو یقینی دہانی کروائی تھی جس کے بعد پولیس حکام نے رکن اسمبلی برج بھوشن سنگھ کے خلاف کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں 2 ایف آئی آر درج کیں ۔
پولیس نے برج بھوشن کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت ایک نابالغ ریسلر کے ساتھ جنسی زیادتی کا جبکہ دوسری ایف آئی آر دیگر6 خواتین ریسلرز کے جنسی استحصال کے الزام میں درج کی گئی ۔
معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ایتھلیٹ خاتون کے طور پر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے تاہم پر امید ہوں کہ انصاف ہوگا ۔
As an athlete but more as a woman this is too difficult to watch .. they’ve brought laurels to our country and we have all celebrated them , with them .. if you have done that then it’s time to now stand with them in this difficult time too .. this is a highly sensitive matter… pic.twitter.com/7mVVyz1Dr1
— Sania Mirza (@MirzaSania) April 28, 2023
ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان خواتین ریسلرز نےملک وقوم کا نام روشن کیا اور ہم سب نے اس کا جشن بھی منایا تاہم اگر آپ نے ایسا کیا ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ اس میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ مشکل وقت بھی ہےاور یہ ایک انتہائی حساس معاملہ بھی جبکہ الزامات بھی انتہائی سنگین ہیں مگر امید کرتی ہوں کہ جلد ہی جو بھی سچا ہے اسے انصاف ضرور ملے گا ۔