بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

نئی دہلی پولیس نے  متعدد خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزامات پر نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں

دہلی پولیس نے خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی  جے پی) کے رکن اسمبلی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پولیس نے متعدد  خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزامات پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جنسی ہراسانی میں ملوث ریسلنگ فیڈریشن انڈیا کے سربراہ عہدہ چھوڑنے پر رضامند

ہندوستانی سپریم کورٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف خواتین کا جنسی استحصال سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

دہلی پولیس نے دوران سماعت سپریم کورٹ کو یقینی دہانی کروائی  تھی جس کے بعد پولیس  حکام نے رکن اسمبلی برج بھوشن سنگھ کے خلاف کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں 2 ایف آئی آر درج کیں ۔

پولیس نے برج بھوشن کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت ایک نابالغ ریسلر کے ساتھ جنسی زیادتی کا جبکہ دوسری ایف آئی آر دیگر6 خواتین ریسلرز کے جنسی استحصال کے الزام میں درج کی گئی ۔

معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ایتھلیٹ خاتون کے طور پر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے  تاہم پر امید ہوں کہ انصاف ہوگا ۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان خواتین ریسلرز نےملک وقوم کا نام روشن کیا اور ہم سب نے اس کا جشن بھی منایا تاہم اگر آپ نے ایسا کیا ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ اس میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ مشکل وقت بھی  ہےاور یہ ایک انتہائی حساس معاملہ بھی  جبکہ الزامات بھی انتہائی سنگین ہیں مگر امید کرتی  ہوں کہ جلد ہی  جو بھی سچا ہے  اسے انصاف ضرور ملے گا ۔

متعلقہ تحاریر