یوم صحافت پر ارشد شریف سے منسوب سیمینار میں جاوید لطیف اور غریدہ فاروقی کی شرکت پر ہنگامہ
نیشنل پریس کلب میں ارشد شریف سے منسوب سیمینار میں صحافی غریدہ فاروقی اور لیگی رہنما جاوید لطیف کی شرکت پر ہنگامہ آرائی کی گئی، پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا کہ ارشد شریف کے اہلخانہ کو تقریب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں عالمی یوم صحافت کے موقع پر ارشد شریف کی یاد میں منعقد سیمینار میں مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی شرکت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔
عالمی یوم صحافت پر اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں ارشد شریف کی یاد میں منعقد تقریب میں صحافی غریدہ فاروقی اور مسلم لیگ نو ن کے رہنما جاوید لطیف کی شرکت پر ہنگامہ آرائی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف قتل کیس: تحقیقاتی ٹیم سےآئی ایس آئی کے افسر کو نکالنے کی استدعا مسترد
ہم نیوز کے پروڈیوسر مغیث نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب ارشد شریف کی نام سے منسوب تقریب میں لیگی رہنما اور مختلف الخیال صحافیوں کی آمد پر احتجاج کیا گیا ۔
اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں شہید ارشد شریف کی نام سے منصوب تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور وہ صحافی جو ارشد کے باہر جانے پر مذاق اڑاتے تھے انہیں بلائے جانے پر صحافیوں کا شدید احتجاج۔۔!!! pic.twitter.com/AgHrddPfsx
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 3, 2023
تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری مسرت چیمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پروگرام میں کم از کم ارشد شریف کے اہلخانہ کو شریک نہیں ہونا چاہیے تھا جس میں قاتلوں کے سہولت کار موجود تھے ۔
کم از کم آپ کو شہید ارشد شریف کے اہلخانہ سے معذرت کرنی چاہیے تھی ایسی کسی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے. آپ نے جس طرح شہید کے قتل کی سہولت کاری کی وہ ہمارے دلوں پر نقش ہے. ان کے یتیم بچے آپ سے بھی سوال کرتے ہیں https://t.co/fdrYBteWpg pic.twitter.com/mmodnmvbdv
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) May 3, 2023
عدیل راجا نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ پریس کلب والے ارشد شریف کے نام پر دن منا کر جاوید لطیف سے گرانٹ مانگ رہےتھے۔ جاوید لطیف کو بلایا کیوں گیا، سوال تو یہ ہے؟ گرانٹ کے لیے؟
پریس کلب والے ارشد شریف کے نام پر دن منا کر جاوید لطیف سے گرانٹ مانگ رہےتھے۔۔ جاوید لطیف کو بلایا کیوں گیا، سوال تو یہ ہے؟ گرانٹ کے لیے؟ https://t.co/QvgLV9XwG3
— Adeel Raja (@adeelraja) May 3, 2023
نیشنل پریس کلب کے نائب صدر آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کے نام سے منسوب تقریب پی ٹی آئی کے صحافتی ونگ نے مختلف الخیال صحافیوں اور جاوید لطیف پر اعتراض کیا ۔
امسال عالمی یوم صحافت کے سیمینار کو PFUJ نے ارشد شریف کے نام سے منسوب کیا_ تقریب جاری تھیں کہ PTI کے صحافتی ونگ نے سٹیج پر مختلف الخیال صحافیوں اور میاں جاوید لطیف پر اعتراض کر کے شور شرابا شروع کر دیا
آزادی اظہار کی حمایت کرنیوالوں میں مخالف سوچ سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے_افضل بٹ pic.twitter.com/7VCBSXWMzw
— Asif Bashir Chaudhry (@asifbashirch) May 3, 2023
نیشنل پریس کلب کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ آزادی صحافت اور اظہارر ائے کی حمایت کرنے والوں کو مخالف سوچ کو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیئے۔ اختلاف رائے کے باوجود صحافی متحد ہیں۔
#UN_for_ArshadSharif
ایک پرحملہ سب پرحملہ۔ارشد شریف کے ناحق خون نے ارشد کی زندگی میں اس سے اختلاف اور تعلق رکھنے والے صحافیوں کو متحد کر دیا۔ایک دوسرے کا نام پسند نہ کرنے والے صحافی بھی باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوے ارشد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے #PFUJ کے سٹیج پر متحد۔ pic.twitter.com/Mj6CVQGuRu— Afzal Butt (@Afzalbutt01) May 4, 2023
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل نے مختلف الخیال صحافیوں کو متحد کر دیا جبکہ مختلف نظریات والے صحافی بھی باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ارشد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے متحد ہوئے۔
سینئر صحافی علی رضاعلوی نے کہا کہ مہمانان سے بدتمیزی کرنے والے ڈیوٹی پر تعینات کچھ یوٹیوبرز سے صرف نظر نہیں کیا جانا چاہیے،اب مخفی نہیں کہ اس طرح کی حرکتیں کس کے کہنے پر کرتے ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر مقتول صحافی ارشد شریف کی صحافتی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے پریس فریڈم ایوارڈ برائے 2023‘ سے نوازا ۔
پاکستان پریس فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کے قتل کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی جائیں ،انہیں پاکستان سے فرار ہونے پر مجبور کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔