اردوان نے صدارتی الیکشن سے ایک ہفتے قبل صدی کا سب سے بڑا جلسہ کرڈالا

اتوار کو استنبول میں منعقدہ انتخابی جسلہ عام میں 17 لاکھ افراد کی شرکت، اردوان نے حکومت کی 21 سالہ کامیابیاں گنوائیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی الیکشن سے ایک ہفتے قبل استنبول میں رواں صدی کا سب سے بڑا جلسہ کرکے مخالفین کو مشکل میں ڈال دیا۔

ترک میڈیا  کے مطابق صدر اردوان کی جانب سے استنبول میں منعقدہ جلسہ عام میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور آئندہ صدارتی الیکشن میں اردوان کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شام کی 10 سال بعد عرب لیگ میں واپسی، رکن ممالک نے رکنیت بحال کردی

برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی رسم تاجپوشی دنیا بھر میں مرکز نگاہ بن گئی

ترک ذرائع ابلاغ نے اس انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا جلسہ قرار دیا ہے جس میں کم ازکم 17 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by TRT World (@trtworld)

اس موقع پر صدر اردوان نے 21 سالہ اقتدار کے دوران اپنی حکومت کی کامیابیوں کو گنوایا۔ترک صدر نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ دو دہائیوں میں قومی آمدنی میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔

اردگان نے کہا کہ” 21 سال میں  ہم نے اپنی آبادی میں شامل 21 ملین لوگوں کو ملازمتیں اور خوراک فراہم کی ،ہم نے 21سالوں میں  ایک کروڑ 5 لاکھ نئے گھر بنائے اور خاندانوں کو گھر فراہم کیے“۔

اس موقع پرترک صدر اردوان کا کہنا تھاکہ حمایت جاری رکھنے پر استنبول کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہ دیں۔

انہوں نے ترک اپوزیشن کوجاسوس ڈرونز اور جنگی ڈرونز کے بارے میں مخالفانہ  بیان بازی پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ملک کی دفاعی صنعت کو مزید توسیع دینے کا عہد کیا۔

ترکی میں صدارتی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جس میں صدر رجب طیب اردوان،   کمال کلیک دار اوغلو، محرم انس اور سینان اوگان میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ تحاریر