بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا عزم

اسلام آباد میں سہ فریقی مذاکرات میں چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ کن گینگ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ شریک ہوئے ، ملاقات میں سی پیک کو  افغانستان  تک توسیع دینے کے عزم کیا گیا جبکہ چین نے کابل پر لگائی گئی پابندیوں کی کھل کر مخالفت بھی کی

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مشترکہ طور پر افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں سہ فریقی مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان ،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے ، شرکاء نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور چین کا سی پیک کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کے عزم کا اعادہ

وزیر خارجہ بلاول کی میزبانی میں سہ فریقی مذاکرات میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کو مشترکہ طور پر افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سہ فریقی مذاکرات میں چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ کن گینگ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اپنے ممالک کی نمائندگی  کی ۔

تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے بنیادی ڈھانچے میں "ہارڈ کنیکٹیویٹی” اور اصولوں اور معیارات میں "نرم رابطے” کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے  ۔

ملاقات کے دوران تینوں وزرائے خارجہ نے ٹرانس افغان ریلوے جیسے جاری منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا ہے، جس سے علاقائی رابطوں میں آسانی  سے فروغ ملے گا ۔

وزرائے خارجہ نے تسلیم کیا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، انہوں نے اس مقصد کے فروغ میں سہ فریقی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔

چین کے سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر طالبان نے اتفاق کرتے ہوئے چین اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  تینوں ممالک نے ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنے اور مساوی مشاورت کے ذریعے تنازعات سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

چین نے افغانستان کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت  کی ۔چین نے افغانستان کے تعاون کرنے کا عہد بھی کیا ۔

تینوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اپنے تعاون کے عزم  کا اعادہ بھی کیا جبکہ اقتصادی ترقی، اور بارڈر مینجمنٹ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر