مودی کی سیاست مسترد؛ کرناٹک کا انتخابی معرکہ کانگریس نے جیت لیا

کانگریس نے ریاستی الیکشن میں بی جے پی کو  کرناٹک میں شکست دیکر حکومت بنانے کی اکثریت حاصل کرلی،شکست خوردہ بی جے پی کے وزیراعلیٰ بسوا راج نے کہا کہ وزیراعظم مودی سمیت  سب نے جیت کے لیے کڑی محنت کی تھی

بھارتی ریاست کرناٹک میں انتخابی دنگل  کانگریس نے جیت لیا جبکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ وزیراعلیٰ بسواراج نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے ہار قبول کرلیا ۔

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو  ریاستی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑارہا ہے ۔ کانگریس نے ریاستی الیکشن میں بی جے پی کو  کرناٹک میں شکست دیکر حکومت بنانے کی اکثریت حاصل کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ترکیہ الیکشن؛ طیب اردگان کے مقابلے کے میں اپوزیشن رہنما اوغلو کی پوزیشن مستحکم

کانگریس نے کرناٹک اسمبلی کی224  نشستوں میں سے 134 پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی  صرف  64 نشست جیت پائی ہے۔ ریاستی حکومت کے قیام کے لیے 113ایم ایل ایز کی ضرورت ہے ۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین حکومتی کارکردگی کے باوجود الیکشن میں بری کارکردگی   مظاہرہ کیا گیا۔ وزیراعظم مودی سمیت سب نے کڑی محنت کی تھی ۔

بھارتی کی حکمران جماعت بے جی پی کو ملک بھر میں جاری ریاستی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بنگلور، کٹور کرناٹک اور جنوبی علاقوں میں کانگریس نے بی جے پی سے زائد  نشستیں جیت لی ہیں۔

کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم  کرناٹک کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی آئین کی بنیادی اقدار اور امن امان  کو برقرار رکھنے کے لیے ریاست کی عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کرناٹک کے ملکارجن کھرگے نے گاندھی خاندان سے کانگریس کی صدارت چھین لی

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی کی کرناٹک میں شکست ان کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے ہوئی۔ عوام نے بسواراج کے بدترین ریاستی راج کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔

متعلقہ تحاریر