نجم سیٹھی پاک بھارت سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر رضامند، سدنی مارننگ ہیرالڈ کا دعویٰ

آسٹریلین جریدے سدنی مارننگ ہیرالڈ نےرپورٹ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاک بھارت سیریز نیوٹرل وینیو میں کروانے پر رضامندی ظاہر کردی جس کیلئے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا کا اشارہ دیا مگر دبئی کو سستا بھی قرار دیا

آسٹریلین جریدے سدنی مارننگ ہیرالڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نےپاک بھارت سیریز کے لیے نیوٹرل وینیو پر رضا مندی ظاہر کردی ۔

آسٹریلیا کے معروف اخبار سدنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاک بھارت سیریزنیوٹرل وینیو میں کروانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ کی میزبانی چھینی گئی تو پاکستان ورلڈکپ کا بائیکاٹ کردیگا، نجم سیٹھی

اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے روایتی حریفوں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر  اشارہ دیا ہے ۔

سدنی مارننگ ہیرالڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ  نجم سیٹھی نے  پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کیلئے  آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا کا اشارہ دیا ہے جبکہ انہوں نے دبئی کو  سیریز کے لیے سستا بھی قرار دیا ۔

آسٹریلین جریدے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے پاک بھارت سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے تاہم اگر انگلینڈ میں سیریز کا انعقاد ہو تو فل  کراؤڈ  آنے کا امکان ہے ۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ہاں، مجھے لگتا ہےکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ میں دو طرفہ ٹیسٹ میچ کھیلے جاسکتے ہیں لیکن میرے خیال میں انگلینڈ اور اس کے بعد آسٹریلیا کی بہترین جگہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو پچھاڑ دیا

پاک بھارت کرکٹ حکام میں ستمبر میں پاکستان میں ہونے والے چھ ممالک کے ایشیا کپ میں میچ پرتناؤ ہے کہ کہاں کھیلے جائیں جس سے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ ٹیم 2007 کے بعد کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی جبکہ 2013 میں دونوں ٹیموں نے آخری باہمی سیریز کھیلی تھی جس میں گرین شرٹس نے  بھارت کو ہوم گراؤنڈ ہرایا تھا۔

متعلقہ تحاریر