عمران خان کو ایک بار پھر سے گرفتاری کا خدشہ؛ کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنی گرفتاری کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ زمان پارک میں پھر سے آپریشن کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،سڑکیں بند کرکے کارکنوں کو زمان پارک آنے کی اجازت نہیں دی جارہی،انہوں نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی گرفتاری کے خدشات ظاہر کردیئے ۔ انہوں نےکہا کہ پولیس نے زمان پارک کو چاروں طرف سے گھیرا میں لیا ہوا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روز کہا کہ پولیس نے ان کی زمان پارک رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ان کی گرفتاری قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیے
9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف
عمران خان نے وڈیو بیان میں کہا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کے جیوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے قتل کے جال سے اللہ نے محفوظ رکھا جس کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔
#News360 #BreakingNews #imranKhanPTI #ImranRiazKhan #ImranKhanForPakistan #trending #Zaman_Park #زمان_پارک_پُہنچو #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن #BushraBibi #عمران_خان_کو_ہم_لائیں_گےpic.twitter.com/hUiKMchnVV
— News 360 (@officialnews360) May 17, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنی پارٹی کے کارکنان کو تلقین کی انہیں جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، انہوں نے مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا ۔
عمران خان نے کہا کہ یہ جو ’’ریلو کٹے‘‘ ہیں جن کا ووٹ بینک نہیں اور اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان کی کوشش یہی ہے کہ فوج کو پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی سے لڑایا جائے۔
Imran Khan Kai Ghar Mai Dehshatgard? || News360#News360 #BreakingNews #imranKhanPTI #ImranRiazKhan #ImranKhanForPakistan #trending #Zaman_Park #زمان_پارک_پُہنچو #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن #BushraBibi #عمران_خان_کو_ہم_لائیں_گےpic.twitter.com/FTm0iQD8UM
— News 360 (@officialnews360) May 17, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پردوران احتجاج سیدھی گولیاں چلائی گئیں، ہمارے 25 لوگ شہید ہوچکے ہیں جبکہ 700 لوگ زیرعلاج اور7500 لوگ جیل میں ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سب کو کہہ رہا ہوں بات اور آگے نہ بڑھائیں ورنہ یہ بڑھتی جائے گی اور کوئی حل بھی نہیں نکلے گا ، انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے عقل کریں، بات کریں ۔
پی ٹی آئی چیف نے بتایا کہ لاہور میں زمان پارک میں پھر سے آپریشن کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سڑکیں بند کرکے کارکنوں کو زمان پارک آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
یاد رہے کہ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کرنے والے دہشتگرد موجود ہیں جنہیں وہاں پناہ دی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کے حملے میں حصہ لینے والے 40 دہشتگردوں کو سابق وزیراعظم کی زمان پارک رہائش گاہ میں محفوظ پناہ دی گئی ۔