پاکستان پر انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلیے دباؤ ڈالا جائے، 60 ارکان کانگریس کا انٹونی بلنکن کوخط

 امریکا کے 60 ارکان کانگریس نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو پاکستان موجودہ صورتحال پر خط لکھ دیا۔

ارکان کانگریس نے امریکی وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ  جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلیے پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے اور اس سلسلے میں سفارتی اختیارات کو بروئے کار لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی رپورٹ میں عمران خان کیخلاف حکومت کے مذہب کارڈ کے استعمال کی مذمت

یورپی یونین عمران خان کو حکومت سے محاذ آرائی روکنے پر آمادہ کرے، کرائسز گروپ

 خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش ہے، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور دیا جائے۔

خط کے متن میں حکومت مخالف افراد کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ   سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی وزیرخارجہ سے  درخواست  کی گئی ہے   کہ امریکی مفاد کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں جمہوری اداروں کے زوال کو روکنے کے لیے تمام سفارتی  طریقہ کار بشمول کالز، دورے اور عوامی بیانات بروئے کار لائے جائیں ، پاکستان میں جمہوریت کی حمایت امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  اس نازک لمحے میں جمہور کی آزادی کو مزید پامالی سے روکنے کے لیے امریکی سفارتی قیادت ضروری ہےلہٰذا  اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ تحاریر