مقبول رہنما بمقابلہ جنرل؛ عمران خان افواج سے مقابلے کیلئے سربکف، فنانشل ٹائمز

برطانوی روزنامہ فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستانی سیاسی صورتحال سے متعلق دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان افواج پاکستان سے مقابلے کے لیے  کھڑے ہوگئے ہیں، وہ اگلے انتخابات کے بعد ایک بار پھر سے وزیراعظم بننے کی کوشش کررہے ہیں

تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانی کے الزمات میں اپنی گرفتاری سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس کا حکم آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دیا تھا ۔

 برطانوی روزنامہ فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول سیاسی رہنماعمران خان نے اپنی گرفتاری کا الزام آرمی چیف پر عائد کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے 2014 سے 9 مئی 2023 تک جو کچھ کیا اس کے اثرات کا سامنا بھی کریں، شیری رحمان

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان میں مقبول سیاسی رہنما عمران خان کھل کر آرمی سے مقابلہ کر رہے ہیں،ان کی آرمی چیف پر  کڑی تنقید سے سیاسی بحران دن بدن بڑھ رہا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے مقبول رہنما  و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کہ   فوجی   جرنیلوں نے ہمارے آئین ،جمہوریت اور بنیادی حقوق کو خطرے میں ڈال رکھا ہے ۔

عمران خا ن نے کہا کہ آرمی جنرلز اپنے تحفظ کیلئےملک کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں جبکہ فوج کا اصرار ہے کہ وہ طویل عرصے سے سویلین سیاست میں مداخلت نہیں کررہی۔

خان نے الزام لگایا کہ آرمی چیف عاصم منیر اپناعہدہ بچانے کیلئے ان کی اقتدار میں واپسی کو روکنا چاہتا ہےکیونکہ انہیں 2018 میں آئی ایس آئی کے چیف کے عہدے سے ہٹایا تھا ۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق 2018 میں فوج نے ان کی وزارت عظمیٰ کی راہ ہموار کی تاہم گزشتہ سال ان کے تعلقات خراب ہوئے اورخان عدم اعتماد سے اقتدار سے محروم ہوئے۔

رپورٹ  میں کہا گیا کہ سویلین حکمرانی کی بحالی کے بعد جنرلوں پاکستان کی مضبوط فوج نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک  پر پردے کے پیچھے سے  اپنی حکومت جاری رکھی ہے۔

برطانوی روزنامہ کے مطابق وزیرآباد کا واقعہ بھی سیاسی تناؤ میں اضافے کا باعث بنا جبکہ عمران خان نے فائرنگ کا الزام ایک  اعلیٰ فوجی اہلکار پر لگایا کہ وہ اسے قتل کروانا چاہ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی بکھرنے لگی؛ رکن کور کمیٹی ملک امین نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے پرتشدد واقعات میں کور کمانڈر ہاؤس سمیت آرمی تنصیبات،نجی وسرکاری املاک کو سخت نقصان پہنچایا گیا ۔

برطانوی اخبار نے کہا کہ بدعنوانی اور دہشتگردی کے مقدمات  کا سامنے کرنے والے عمران خان اگلے انتخابات کے بعد ایک بار پھر سے وزیراعظم بننے کی کوشش کررہے ہیں ۔

تحریک انصاف کے سیاسی   مخالفین نے کہا کہ عمران خان اپنے بیانات سے آرمی چیف عاصم منیر کا دباؤ میں لانا چارہا ہے کیونکہ  آرمی کے کئی  جنرلز تاحال عمران  خان کے حامی ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی بحران ایسے وقت میں آیا جب عام پاکستانی  شہری گزشتہ چار  برسوں میں ملک کے شدید ترین معاشی بحران اور مہنگائی  سے نبردآزما ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل میں سالانہ افراط زر 36 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ ملک کے 4.4 بلین ڈالر کے غیرملکی ذخائر صرف ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

متعلقہ تحاریر