عمران خان کو بڑا جھٹکا ، فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا کہنا ہے کہ سیاست سے بریک لینا چاہتا ہوں۔

عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا ، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سب سے قریبی ساتھ اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے کے لیے سیاست سے بریک لینا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سب سے زیادہ پیسہ فیض حمید نے کھایا، فیصل واوڈا

تحریک انصاف کے رہنما پارٹی نہیں سیاست چھوڑ رہے ہیں

تحریک انصاف کو چھوڑنے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ "میں پہلے بھی 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی اور اب بھی کرتا ہوں۔”

فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ "میں نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔”

فواد چوہدری بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ایک طویل فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے 9 مئی کو ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور پرتشدد مظاہروں کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

اب تک ڈاکٹر شیریں مزاری، فیاض الحسن چوہان، ملک امین اسلم، محمود مولوی، عامر کیانی، جئے پرکاش، آفتاب صدیقی اور سنجے گنگوانی سمیت بہت سے لوگ عمران خان کی پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔

شیریں نے منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ نہ صرف پارٹی چھوڑ رہی ہیں بلکہ فعال سیاست کو بھی الوداع کہہ رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 12 دن کی قید کے دوران ان کی صحت اور بیٹی ایمان مزاری کی صحت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے بچوں، خاندان اور صحت کے مسائل کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہی ہوں۔ میرا خاندان اور بچے میری پہلی ترجیح ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے 9 اور 10 مئی کو پیش آنے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔ میں نے ہر طرح کی خرابی کی بھی مذمت کی ہے۔‘‘

متعلقہ تحاریر