ایلون مسک کا امریکی صدارتی امیدواروں کو ٹوئٹر پر سیاسی مہم چلانے کا مشورہ

 معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے تمام صدارتی امیدواروں کو ٹوئٹر پر سیاسی مہم چلانے کی دعوت دے دی ،گزشتہ روز گورنر فلوریڈا رون ڈی سینٹیس نے مسک کے اسپیس میں شرکت کی تاہم جوبائیڈن وقت کی کمی کی وجہ سےاسپیس سے دور رہنے کا امکان ہے

دنیا کے معروف بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے صدر جو بائیڈن سمیت امریکی صدارتی امیدواروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سیاسی مہم شروع کرنے کا مشورہ دے دیا ۔

دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں جوبائیڈن سمیت سیاسی رہنمااور صدارتی امیدواروں ٹوئٹر پر سیاسی مہم کا مشورہ دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سربراہی خاتون کو سونپنے کا اعلان

دی ایپوچ ٹائمز کی صحافی ایمل اکان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وائٹ ہاؤس حکام سے پوچھا گیا کہ کیا صدر جوبائیڈن  ٹوئٹر اسپیس  میں حصہ لیں گئے ؟۔

دی ایپوچ ٹائمز کی صحافی ایمل اکان نے  پریس سیکرٹری  وائٹ ہاؤس سے سوال کیا کہ گورنر رون ڈی سینٹیس کی طرح ایلون مسک کے اسپیس میں شریک ہونگے ؟۔

صحافی کو جواب دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر نے کہا کہ سچ پوچھیں تو  ہمارے پاس اس طرح کے پروگرامز میں شرکت کا   وقت  نہیں ہے ۔

ٹوئٹر پلیٹ فارم کے  مالک ایلون مسک کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کو گزشتہ روز دعوت کی گئی تھی کہ وہ ٹوئٹر اسپیس  سیاسی مہم کے لیے شریک ہوں۔

ایلون مسک نے کہا تھا کہ صدارتی امیدواروں کا اس پلیٹ فارم پر خیرمقدم ہے۔ گزشتہ روز فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس اسپیس میں شریک ہوئے تھے ۔

یاد رہے کہ جنوری 2021 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہلز پر حملہ کرنے کے بعد ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا ۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا تھا ۔

سابق امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے باجود ان کے ہینڈل سے کوئی ٹوئٹ نہیں کی جاتی ہے تاہم ایلون مسک ٹرمپ کی پسندیدہ شخصیت ہیں ۔

متعلقہ تحاریر