190ملین پاؤنڈ اسکینڈل؛ سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے جواب جمع کروادیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب الزامات پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وڈیو لنک سے میرا بیان ریکارڈ کرلیا جائے ، میں لندن کا رہائشی ہوں اور میری پیشہ روانہ مصروفیات پاکستان آنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں

سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبرنے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو(نیب ) کو اپنا تحریری جواب جمع کروادیا جس میں انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبرنے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو(نیب) کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آڈیو لیکس؛ پارلیمانی کمیٹی کا ثاقب نثار کو بیٹے کے ہمراہ طلبی کا نوٹس، بینک ریکارڈ بھی طلب

شہزاد اکبر نے نیب کو جمع کروائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا کہ لندن سے آنیوالی رقم ایسٹ ریکوری کے اکاؤنٹ میں نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی ہے۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے نیب کو پیرا وائز سوالات کے جوابات بھیجے ہیں۔ ایسٹ ریکوری یونٹ کے سابق سربراہ شہزاد اکبر نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا ۔

سابق حکومت کے مشیر احتساب نے کہاکہ پاکستان بھجی جانے والی رقم  نیشنل کرائم ایجنسی کے اکاؤنٹ سے منتقل نہیں کی گئی۔احتساب بیورو ( نیب) بینک دستاویزات کا جائزہ لے سکتا ہے۔

عمران خان کے سابق مشیر احتساب نے نیب کو ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ  طلبی کا مقصد کچھ اور نہیں ہے تو  میں ویڈیو لنک  پر دستیاب ہوں۔

سابق مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ میں برطانیہ کا رہائشی ہوں   اور بطور وکیل لندن میں کام کر رہا ہوں ۔ میری پیشہ ورانہ مصروفیات  مجھے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دیتی ہے ۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی نے کہا کہ میرا پاکستان آنا ناممکن ہے تاہم وڈیو لنک پر اپنا بیان ریکارڈ کروا سکتا ہوں یا پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بیا ن ریکارڈ کرلیا جائے ۔

متعلقہ تحاریر