فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو جیل سے رہائی دلانے کیلیے سوشل میڈیا متحرک

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں پتا دوسرے بچوں کا کیا ہوگا ، لیکن یہ بچے خوش نصیب ہیں جن کی والدہ کے لیے ایک مکمل مہم چلائی جارہی ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کے لیے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خدیجہ شاہ تک رسائی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان حق میں ایک کمپین چلائی جارہی ہے جس کا واضح مقصد انہیں قید سے رہائی دلوانا ہے۔

طاہر عمران میاں ایک انویسٹی گیٹو صحافی ہیں ، ویسے تو ان کی بیٹ ایوی ایشن ہے ، مگر اس کے علاوہ بھی وہ ہاتھ پاؤں مارتے رہتے ہیں۔

گذشتہ روز طاہر عمران میاں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خبر دی ہے کہ "اگلے چند دنوں میں خدیجہ شاہ جیل میں طبیعت بگڑے گی ، ان کی طبیعت اتنی بگڑے گی کہ انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑے گا ، جہاں ڈاکٹرز ایسی بیماری کا انکشاف کریں گے جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہے۔ جس کے بعد انہیں ملک سے باہر بھیجا جائے گا۔”

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ خم ٹھونک کر فیاض الحسن چوہان کیخلاف میدان میں آگئیں، نازیبا تصاویر جاری  

عمران خان کوسزا ہوگئی تو منڈیلا بن جائے گا اور ملک سے نکالا تو خمینی، انور مقصود

اس طرح سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹر ہینڈل "جسٹس فار خدیجہ شاہ” کی جانب سے خدیجہ شاہ کے لیے ہمدردی کی مہم چلائی جارہی ہے۔

جسٹس فار خدیجہ شاہ ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے خدیجہ شاہ کی چھ سال پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے ، تصویر میں خدیجہ شاہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ "اس طرح کے بچے اور اس طرح کے کئی پاکستانی بچے ، پاکستان میں جو پاگل پن چل رہا اس کو دیکھ رہے۔ پاکستان میں اس پاگل پن کو روکے جانے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں پتا دوسرے بچوں کا کیا ہوگا ، لیکن یہ بچے خوش نصیب ہیں جن کی والدہ کے لیے ایک مکمل مہم چلائی جارہی ہے جس میں انکل سیم (امریکا بہادر) بھی پیش پیش ہے۔ لگتا ہے کہ خدیجہ شاہ صاحبہ مشکل سےنکل آئیں گی۔

اس طرح سے ایک اور پوسٹ ڈالی گئی ہے جس میں بڑے واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ "خدیجہ شاہ فخر پاکستان ہے۔ تمام بے قصور لوگوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔”

متعلقہ تحاریر