فیض آباد میں خودکش حملہ؛ افغان صوبے بدخشاں کے نائب گورنر احمد احمدی جاں بحق

افغان صوبے بدخشاں کے داراحکومت فیض آباد میں خود کش کار بم دھماکے میں نائب گورنر نثار احمد احمدی اور ان کے ڈرائیور جاں بحق جبکہ دیگر چھ افراد شدید زخمی ہوگئے، اس سے قبل بدخشاں کے پولیس چیف کو بھی کام دھماکے میں قتل کیا گیا تھا

افغانستان  کے شمالی صوبے بدخشاں کے نائب گورنر مولوی نثار احمد احمدی کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ طالبان حکام نے گورنر احمدی کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کردی ہے ۔

افغانستان  کی عبوری طالبان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بدخشاں کے نائب گورنر مولوی نثار احمد احمدی  صوبائی داراحکومت میں بم دھماکے میں  جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کی اسلام آباد میں مسلح افغان طالبان کے ہمراہ شہریوں کو دھمکیاں

صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولوی نثار احمد احمدی صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں سرکاری کام سے جارہے تھے کہ اس دوران ان پر خود کش حملہ کیا گیا ۔

صوبائی حکومت کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ان کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں مولوی نثات سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

صوبہ بدخشاں کے کلچرل ڈائریکٹر معز الدین احمدی نے کہا کہ زوردار خود کش بم دھماکے میں کم از کم چھ شہری زخمی ہوئے جبکہ نائب گورنر  سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے ۔

افغان صوبے بدخشاں کے داراحکومت فیض آباد دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنطیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے قبل پولیس کےسربراہ کو بھی قتل کیا گیا تھا ۔

نائب گورنر نثار احمد احمدی اس وقت مارے گئے جب بارود سے بھری گاڑی ان کی گاڑی سے ٹکرائی گئی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ حملہ کرنے والے کون ہیں۔

صوبہ بدخشاں کی پولیس کے سربراہ کو گزشتہ سال دسمبر میں فیض آباد خود کش کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی  ذمہ  داری  کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین پر بے جا پابندیاں؛  اقوام متحدہ کی افغانستان سے نکلنے کی تیاریاں

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں افغان طالبان حکومت کے کسی اعلیٰ عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا ہے مگر بم دھماکے کے پیچھے مجرموں کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوئی  ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  طالبان  حکومت داعش(آئی ایس آئی ایس ) کے خلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے جوکہ متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث رہی ہے ۔

دہشتگرد تنظیم داعش  طالبان کے حملوں کے بعد حکومتی اہلکاروں کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے ۔ مارچ میں داعش نے بلخ صوبے کے گوررنر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر