بارسلونا کے صدر بارٹمیو نے استعفیٰ دے دیا

فٹبال کلب بارسلونا کے صدر کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے

فٹبال کلب بارسلونا کے صدر جوزف ماریہ بارٹومیو نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی ممکنہ ووٹنگ سے قبل ہی کلب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بیس ہزار مداحوں نے درخواست پر دستخط کیے اور مطالبہ کیا کہ وہ سبکدوشی اختیار کریں۔ اِس کے علاوہ باسلونا کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

بارٹومیو نے ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ دینا ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے۔

رواں برس اگست میں چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ کے ہاتھوں 8-2 سے شکست اور گذشتہ سال کے کلب کے ابتر مالی حالات کے باعث بارٹمیو کو ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپیئنز لیگ کی شکست کے بعد لیونل میسی کی اپنے تبادلے کی درخواست پر بارسلونا کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن میسی کی اپنے ٹرانسفر کی درخواست منظور نہیں کی گئی تھی۔

اُنہوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے کیٹالونیا کی حکومت کو سنسر ووٹ ختم کرنے پر رضامند کرنے کی کوشش کی تھی جس کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ تحاریر