کے الیکٹرک نے ممکنہ سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے سمندری طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی سیل قائم کرکے اپنے اہلکاروں کو ہائی الرٹ  کی ہدایت جاری کردی، کمپنی نے بجلی کی فراہمی بند کرنے کی اطلاع دی ہے

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے سمندری طوفان بپر جوئے  کے پیش نظر اپنے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ایمرجنسی سیل قائم کردیا ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا جبکہ اپنے اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

طوفان کے خطرے کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزیر شیری رحمان

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کمپنی انتظامیہ حکومتی  وشہری انتظامیہ اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ساتھ مسلسل رابطے میں  ہیں۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ طوفان سے ممکنہ بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں جبکہ ایمرجنسی سیل کا قیام بھی  عمل میں لایا گیا ہے ۔

ترجمان کے الیکٹرک نے  متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر حکومتی اداروں اور شہری انتظامیہ کو نشیبی علاقوں کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے، صارفین احتیاط کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں سے انتظامیہ کی جانب سے پانی کے انخلا اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی باحفاظت ترسیل کا پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے  عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے تحت نشیبی علاقوں میں حفاظتی نقطہ نگاہ سے بجلی کی ترسیل منقطع کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ سمندری طوفان بپرجوئے کے پیش نظر ہائی الرٹ

ترجمان نے ممکنہ طوفانی صورتحال کے باعث شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ گھروں میں قیام کریں۔ بارش کے دوران بجلی  کی تنصیبات اور درختوں سے دور رہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نےکہا کہ سیلابی علاقوں میں احتیاطی تدابیرکے تحت عارضی طور پر بجلی معطل کی جاسکتی ہے۔ مسائل کی صورت میں 118 پر رجوع کریں۔

متعلقہ تحاریر