عمران خان کامعاشی ویبنار سے خطاب؛ ملکی معیشت سے متعلق اہم اعلانات کردیئے

سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے معیشت کے حوالےسے منعقد ویبنار سے خطاب میں کہا کہ دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی آمدنی بڑھانے کیلئے ایک باقاعدہ علیحدہ وزارت قائم کی جائے گی جبکہ وسط مدتی حل کے طور پر سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ دیا جائے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد  ملک کی آمدنی بڑھانے کے لیے  ایک علیحدہ سے وزارت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد وفاقی وزارت قائم کرنے کا اعلان کی ہے جوکہ  ملک میں ڈالر کی پیداوار بڑھانے کی تجاویز پیش کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اقتدار میں واپسی کے بعد، پی ٹی آئی ڈالر کی آمدنی کو بڑھانے کیلئے ایک وفاقی وزارت بنائے گی اور ایک الگ سیٹ اپ پلان کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحت ملک کی بدحال معاشی صورتحال پر ایک معاشی ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئررہنماؤں نے  شرکت کی ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہماری حکومت کا زیادہ تر وقت حکومتی اتحاد بچانے میں گزرا جس نے معاشی اصلاحات کی اجازت نہیں دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے دوبارہ پہلے سے زیادہ قوت سے اقتدار میں آنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وسط مدتی حل کے طور پر سرمایہ کاری اور کاروبار کو فروغ دیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی معیشت کو پٹڑی پر لانے کے لیے درکار تمام طویل المدتی اقدامات کرنے کا وعدہ کرتی ہے، جس میں زرعی و دیگر  اصلاحات شامل ہیں۔

معاشی ویبنار سے خطاب  شوکت ترین نے بتایا کہ پی ٹی آئی کس طرح اگلے 10 سال میں جی ڈی پی کی شرح 8 فیصد تک لیجائے گی، صنعتی ترقی کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ۔

سابق  وفاقی وزیر خزانہ  ترین نے وضاحت کی کہ کس طرح ان کی پارٹی زراعت کیلئے 4-5 فیصد اور سالانہ 10 فیصد صنعتی توسیع کو یقینی بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تاج گیسولین نے ہیسکول پیٹرولیم کے41 فیصد شیئرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

انہوں نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب ایک دہائی میں 9 فیصد سے 20 فیصد اور بچت کی شرح کو 14 فیصد سے 30 فیصد تک لے جایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نے برآمدی نقصانات میں ملک کو7 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے  جبکہ بجٹ ایک دھوکا ہے ۔

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ بجٹ پر اس سال کم از کم دو بار دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے جس سے  قومی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا ۔

متعلقہ تحاریر