بپرجوئے کے اثرات: پی ایم ڈی نے سندھ کے کچھ حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین کے اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے پاکستان میں بغیر کسی نقصان کے گزر چکا ہے، لیکن اس کے اثرات ابھی آنا باقی ہیں۔
بپرجوئے سائیکلون جمعرات کی رات دیر گئے پاکستان کے ساحلوں علاقوں سے گزرتا ہوا بھارت گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ اس دوران تیز ہواؤں اور تیز بارشوں نے دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے
سمندری طوفان بپرجوئے سے ‘ڈی ایچ اے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں’
جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ؛ میئر کراچی انتخاب کے نتائج روکنے کی استدعا
بپرجوئے سے سب سے زیادہ نقصان بھارت کے ساحلی شہر گجرات کو ہوا جبکہ پاکستان بپرجوئے بڑے نقصانات سے بال بال بچ گیا۔
پی ایم ڈی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ رن آف کچھ (ہندوستان) اور اس سے ملحقہ علاقوں جبکہ جنوب مشرقی پاکستان (تھرپارکر) سے سمندری طوفان "بیپرجوئے” گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے۔ سمندر میں ہوا کا کم دباؤں ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔
“BIPARJOY” over Rann of Kutch (India) and adjoin and adjoining SE Pakistan (Tharparker) moved further NE during last 12 hours, converted into a Depression and now lies over SE Rajasthan (India) and southeast Pakistan (Tharparker) near Lat 24.4°N & Long71.2°E#CycloneBiparjoy pic.twitter.com/h080EdT9OK
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) June 17, 2023
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین اضلاع کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ چند حصوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔ بارش کے دوران ہوا کی رفتار 30 ، 40 اور 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
پی ایم ڈی نے الرٹ میں کہا کہ ٹھٹھہ، سجاول اور میرپورخاص اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے ماہی گیر آج سے اور سندھ کے ماہی گیر کل سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔