ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب لاپتہ آبدوز میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوگئی
بحرِ اوقیانوس (Atlantic Ocean) لاپتہ آبدوز ٹائٹین میں اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلمان موجود ہیں جوکہ ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے گئے تھے، امریکی و کینیڈین حکام آبدوز کی تلاش میں سرگرم ہیں
بحرِ اوقیانوس (Atlantic Ocean) میں سیاحوں کو ٹائی ٹینک کی باقیات کی سیر کروانے کمپنی اوشین گیٹ کی لاپتہ آبدوز میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت سامنے آگئی ہے ۔
بحرِ اوقیانوس (Atlantic Ocean) میں سیاحوں کو غرق شدہ ٹائی ٹینک دکھانے کیلئے جانے والی اوشین گیٹ کی لاپتہ آبدوز میں موجود 2 پاکستانی شہریوں کی نام سامنے آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
یونان کشتی حادثہ؛ ایک ایجنٹ گرفتار، تحقیقاتی کمیٹی بھی متحرک ہوگئی
برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق 1912 میں بحرِ اوقیانوس میں ڈوبنے والے معروف بحری جہاز ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئے گئی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش تاحال جاری ہے۔
سمندر میں غرق شدہ جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات کی سیر کروانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹین جنوب مشرق کینیڈا کی سرحد کے قریب لاپتہ ہوئی جس میں 2 پاکستانی شہری بھی موجود تھے۔
اوشین گیٹ کمپنی کی لاپتہ آبدوز ٹائٹین میں اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤد اور انکے بیٹے سلمان موجود تھے جوکہ ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے گئے تھے ۔
اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ وائس چیئر مین شہزادہ داؤد نے اپنے بیٹے سلمان کے ہمراہ 18 جون کو ٹائی ٹینک کی باقیات کو دیکھنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا ۔
اینگرو کارپوریشن کے اعلامیہ کے مطابق تک صرف اتنا جانتے ہیں کہ ان کا آبدوز جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم اس سے آگے محدود معلومات دستیاب ہیں جو ہم جانتے ہیں۔
اینگرو کارپوریشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ میڈیا سمیت دیگر افراد سے انتہائی عاجزی سے درخواست کرتے ہیں کہ افواہوں،قیاس آرائیوں اور نظریہ سازی سے گریز کیا جائے۔
اینگرو کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ داؤد اور سلمان سمیت لاپتہ آبدوز میں موجود تمام افراد کی تلاش کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے بچاؤ کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
یونان کشتی حادثے میں 12 پاکستانی زندہ بچ گئے مگر جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق نہ ہوسکی
برطانوی میڈیا کے مطابق غرقاب بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیےجانے والی اوشین گیٹ نامی کمپنی کی لاپتہ آبدوز ٹائیٹن میں 5 رکنی ٹیم میں 2 پاکستانی بھی شامل تھے۔
اطلاعات کے مطا بق لاپتہ آبدوز میں برطانوی تاجر ہامش ہارڈنگ Hamish Harding اور فرانسیسی ایکسپلورر پال ہنری Paul-Henry بھی ممکنہ طورپر سوار ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی شہری شہزادہ داؤد برطانیہ میں مقیم ہیں، وہ ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں جبکہ اینگرو کارپویشن لمیٹڈ میں بطورسینئر نائب چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
لاپتہ آبدوز کی تلاش میں امریکی اور کینیڈین حکام شریک ہیں اگر جمعرات تک اسکی تلاش میں کامیابی نہ ملی تو پانچوں افراد کے آکسیجن سے محروم ہو کر زندگی کی بازی ہار جائیں گے۔
یاد رہے کہ اوشین گیٹ نامی کمپنی زیرآب ٹائی ٹینک کی باقیات کی سیر کرواتی ہے جس کا ٹکٹ ڈھائی لاکھ ڈالر میں دستیاب ہوتا ہے، آبدوز میں صرف 5 افراد کی گنجائش ہوتی ہے۔