تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان بیٹے اور بھتیجے سمیت گرفتار
سابق وزیر، ان کا بیٹا منصور حیات خان اور بھتیجا سابق رکن قومی اسمبلی عمار صدیق ملاقات کیلیے دوست کے گھر جمع ہوئے تھے، ملزمان 9 مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات میں مطلوب تھے، پولیس
اسلام آباد پولیس نے9 مئی کے واقعات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے ساتھ ان کے بیٹے منصور حیات خان اور بھتیجے سابق رکن قومی اسمبلی عمار صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اگر گیم پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا ہے تو میں کہیں نہیں جارہا، عمران خان
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی فوجی عدالتوں کو کالعدم دینے کی درخواست
سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے دوست کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، تینوں پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد میں ملاقات کے لیے اکھٹے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر سمیت تینوں افراد 9 مئی کو ٹیکسلا میں ہونے والے واقعات میں مطلوب تھے،ان کی گرفتاری کے لیے ٹیکسلا پنڈ نوشہری میں بھی متعدد چھاپے مارے گئے تھے۔