بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا؛ 12 سے 16 گھٹنے کی لوڈشیدنگ

پاور ڈویژن کے ذرائع  کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ 21 جون تک ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 200 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے

ملک بھر میں شہری علاقوں میں 8 سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بھی روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے ۔  

ملک میں بجلی کا  شارٹ فال  7 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 16 گھنٹے تک بڑھ گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

خرم دستگیر نے کراچی میں 12 سے 16 گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کو معمولی قرار دے دیا

پاور ڈویژن کے ذرائع  کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ21 جون تک ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 200 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے  جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ  ملک میں بجلی کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ رواں ماہ بجلی کی طلب27 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچی جبکہ بجلی  پیدوار صرف 19 ہزار 700 میگاواٹ تک رہ گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ہائیڈل ذرائع سے5 ہزار800 میگا واٹ، آئی پی پیز کے ذریعے10 ہزار500 میگا واٹ  اور تھرمل پاور پلانٹ سے1200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاری ہے ۔

ذرائع پاور ڈویژن کے شمسی توانائی اور ہوا کے ذرائع سے2 ہزار 200 میگا واٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ملک بھر میں 10 سے 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کا کراچی والوں کو لوٹنے کا پروگرام، بجلی کا فی یونٹ 1.52روپے مزید مہنگا

دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جون تک درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور نمی برقرار رہنے کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد، سندھ، کے پی اور پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہوا میں نمی کی سطح زیادہ رہنے کا امکان ہے،بلوچستان میں موسم گرم رہے گا ۔

متعلقہ تحاریر