ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے کےلیے جانے والی آبدوز خود ملبہ بن گئی ، دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک

اوشین گیٹ کمپنی اور داؤد فیملی نے ٹائٹین آبدوز میں سوار تمام افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ آبدوز میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی سوار تھے۔

ٹائیٹینک کا ملبہ دکھانے والی ٹائٹین آبدوز میں سوار دو پاکستانی بزنس مین سمیت عملے کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی کوسٹ گارڈ اور اوشین گیٹ کمپنی نے تمام افراد کی ہلاکتوں کی  تصدیق کردی۔ دوسری جانب داؤد فیملی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ سلیمان داؤد اور شہزادہ داؤد کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں ، اور تمام افراد سے ان کی دعائے مغفرت کی دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

امریکی کوسٹ گارڈ اور اوشین گیٹ کمپنی کے حکام نے ٹائٹین آبدوز میں سوار تمام افراد کی ہلاکتوں سے متعلق تصدیقی بیان جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاپتہ ٹائٹین آبدوز میں 6 گھنٹے کی آکسیجن رہ گئی، زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگیں

ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب لاپتہ آبدوز میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوگئی

اوشین گیٹ کمپنی کا بیان

"اب ہمیں یقین ہے کہ ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہمیش ہارڈنگ، اور پال-ہنری نارجیولیٹ اب ہم میں نہیں رہے۔

یہ لوگ سچے متلاشی تھے ، یہ لوگ مہم جوئی کا الگ جذبہ رکھتے تھے ، یہ لوگ دنیا کے سمندروں  کے متلاشی ، اور ان کی حفاظت کا گہرا جذبہ رکھتے تھے۔ ہم تمام تر دلی ہمدردیاں اور ان پانچوں افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ان کا جانی نقصان ہمارے لیے اور ہر اس فرد کے لیے تکلیف کا باعث ہیں جنہیں یہ لوگ جانتے تھے۔

ہمارے بلند حوصلہ ملازمین اس نقصان پر انتہائی افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ OceanGate کا پورا خاندان بین الاقوامی برادری کی متعدد تنظیموں کے ان گنت مردوں اور عورتوں کا تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے ان کی تلاش کے لیے وسیع وسائل کو استعمال کیا۔ اور اس مشن کی کامیابی کےلیے بہت محنت کی۔ ہم ان پانچ مہم جو افراد کو تلاش کرنے پر ان کے عزم کی تعریف کرتے ہیں۔ ہمارا عملہ اور ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ تمام افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کی تلاش میں دن رات انتھک محنت کی۔

داؤد فیملی کا بیان

دوسری جانب داؤد فیملی نے شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام افراد سے ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

"یقیناً ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔”

حسین اور کلثوم داؤد فیملی کی جانب سے جاری ہونےوالےبیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم گہرے دکھ کے ساتھ ہم شہزادہ اور سلیمان داؤد کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔ ہمارے پیارے بیٹے اوشین گیٹ کے ٹائٹن آبدوز میں سوار تھے جو پانی کے اندر چل بسے۔”

"غم کے اس مشکل وقت میں اور ہمارے اہل خانہ آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔ ہم امدادی کارروائیوں میں شامل تمام لوگوں کے واقعی شکر گزار ہیں۔ ان کی انتھک کوششیں اس وقت ہمارے لیے تقویت کا باعث تھیں۔ ہم اپنے دوستوں، اہل خانہ کے بھی مقروض ہیں۔ دنیا بھر کے ساتھیوں اور خیر خواہوں نے جو ہماری ضرورت کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں ملنے والی بے پناہ محبت اور حمایت اس ناقابل تصور نقصان کو برداشت کرنے میں ہماری مدد کررہی ہے۔”

ہم دوسرے کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔  ٹائٹن آبدوز کے مسافر اس وقت ہم کال وصول کرنے سے قاصر ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ اس کے بجائے مدد، تعزیت اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے جائیں۔ اس دنیا میں ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔”

ٹائٹین آبدوز کی روانگی کی مختصر کہانی

یاد رہے کہ ٹائٹینک کی باقیات کو دیکھنے کے لیے جانے والی سب میرین ٹائٹین اتوار کے روز اپنے سفر پر روانہ ہوئی تھی ، تاہم ٹائٹین کا سفر شروع کرنے کے دو گھنٹے بعد اپنی مادر شپ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے اندازے کے مطابق ٹائٹینک کی باقیات شمالی بحر اوقیانوس کی سطح سے دو میل (تقریباً چار کلومیٹر) نیچے پڑی ہیں۔

ٹائٹن نامی آبدوز برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ اور پاکستانی ٹائیکون شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کو لے جا رہی تھی جن کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے۔

متعلقہ تحاریر