بھارت نے دریائے ستلج میں 73 ہزار 418 کیوسک پانی چھوڑدیا، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
ضلع قصور سے چند گھنٹوں میں پانی پاکستان میں داخل ہوگا۔ دریائے راوی میں اس وقت 28,000 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے جبکہ سطح جلد 10 ہزار سے 15 کیوسک تک بڑھے گی۔
بھارت نے فیروز پور سے بھی 73 ہزار 418 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے جس کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق قصور کے گنڈا سنگھ والا سے چند گھنٹوں میں پانی پاکستان میں داخل ہو جائے گا۔
پنجاب کے فلڈ ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھیں۔
ریلیف کمشنر نے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو جلد از جلد پیشگی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کی آبی جاریت کے بعد کمالیہ اور گردونواح کے دیہاتوں میں سیلاب کا خطرہ
کمشنر نبیل جاوید نے نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کی طرح ایمرجنسی کنٹرول روم میں موجود عملہ کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔
انہوں نے حکم دیا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے مشینری اور دیگر آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہونا چاہیے۔
کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے، ساتھ ہی فلڈ ریلیف کیمپ میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل کیمپوں میں ادویات کی زیادہ سے زیادہ مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور جانوروں کے لیے مناسب جگہ، خوراک اور ادویات کا انتظام کیا جائے۔
ریلیف کمشنر نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں خوراک کے گوداموں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
دریائے راوی میں جلد پانی کا بہاؤ 10 سے 15 ہزار کیوسک مزید بڑھ جائے گا۔
سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے صوبائی ادارے کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی سطح معمول پر ہے اور دریا میں 28 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 10,000 سے 15,000 کیوسک تک اضافے کا امکان ہے، کیونکہ شاہدرہ میں 10 گھنٹے کے اندر تیزی آنے کا امکان ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا کہ راوی میں 35,000 سے 40,000 کیوبک میٹر پانی بہے گا۔
سیلاب کا ‘کوئی خطرہ نہیں’
محمد اسلم نے کہا کہ ریسکیو اور سول ڈیفنس کا عملہ ہمہ وقت تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ راوی میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھی یہی دعویٰ کیا تھا۔