قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو ایوان سے نکال دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس سے پیپلزپارٹی رہنما کو باہرنکال دیا گیا ، ڈپٹی اسپیکرکی سارجنٹ ایٹ آرمز کو آغارفیع اللہ کو ایوان سے نکالنے کی ہدایت

آج قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی سربراہی میں ہوا، اجلاس کے دوران خوب گرما گرمی دیکھنے میں آئی ۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلیوں کے حوالےسے اظہارخیال پر ڈپٹی اسپیکر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ ذاتیات پر جارہے ہیں’۔

ڈپٹی اسپیکرنے اسمبلی سارجنٹ کو آغا رفیع اللہ کوایوان سے باہر لے جانے کی ہدایت کر دی۔

پی پی رہنما نے بات کا موقع نہ ملنے پر ایوان میں احتجاج شروع کردیا۔

اپوزیشن اراکین نے بھی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے آغا رفیع اللہ کی طرف سے  ڈپٹی اسپیکر سے معذرت کی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور پی پی رہنما کو کم از کم ایک منٹ کے لئے ہال چھوڑکرجانے پر اصرار کیا۔

آخرکار ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر آغا رفیع اللہ تین منٹ باہر رہنے کے بعد پھرایوان میں واپس آگئے۔

متعلقہ تحاریر