آج کی انوکھی تاریخ: دس دس بیس بیس

ویب ڈیسک: آپ نے کرکٹ میں ٹی "ٹین” اور ٹی "ٹوئنٹی” کی اصطلاح تو سنی ہی ہوگی، لیکن آج کی تاریخ بھی یہ اصطلاح خود میں سمیٹے ہوئے ہے۔ آج کی تاریخ "ٹین ٹین ٹوئنٹی ٹوئنٹی” جہاں کرکٹ کے اصطلاح کو ظاہر کر رہی ہے وہیں اپنے اندر آنے والے ہر ہندسے کو دو دو مرتبہ دہرا رہی ہے۔ یہ انوکھی تاریخ پہلے کبھی آئی ہے اور نہ آئندہ کبھی آئے گی۔

دنیا بھر میں کئی انوکھے واقعات و حادثات پیش آتے ہیں۔ کئی لوگ اپنے کیمرے میں ایسے حادثات و واقعات کی عکس بندی کرلیتے ہیں جو لوگوں کی توجہ کی مرکز بن جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے وجود سے قبل اس طرح کے واقعات محض چند افراد تک محدود رہ جاتے تھے، اور بعدازاں ان کی صرف کہانیاں سنائی جاتی تھیں۔ آج کل سوشل میڈیا کی بدولت یہ انوکھے واقعات چند منٹوں میں ہی پوری دنیا تک پہنچ جاتے ہیں۔ لیکن اگر ہم کسی انوکھی تاریخ کی بات کریں تو اسے کسی کیمرے میں قید کرنے یا سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایسی تاریخیں رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں۔

آج کوئی انوکھا واقعہ تو پیش نہیں آیا ہے لیکن آج کی تاریخ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سمیت سماجے رابطوں کی تمام ویب سائٹس پر آج کی تاریخ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کلینڈر کے مطابق آج کی تاریخ دس اکتوبر دو ہزار بیس ہے۔ یعنی دسویں مہینے کی دسویں تاریخ جسے "دس دس” لکھا جاتا ہے، اور سن "دو ہزار بیس” جسے "ٹوئنٹی ٹوئنٹی” یا "بیس بیس” لکھا جاتا ہے۔ یوں آج کی تاریخ اپنے اندر آنے والے ہر ہندسے کو دو دو مرتبہ دہرا رہی ہے۔

اس سے قبل کئی تاریخیں ایسی آچکی ہیں جن میں ہندسے دو دو بار ریپیٹ ہوئے، لیکن آج کی تاریخ کے حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ ہر ہندسے کو بالترتیب دہرا رہی ہے۔ یعنی تاریخ میں "ایک” اور اس کے بعد "صفر” آرہا ہے، اسی طرح مہینے میں بھی بالترتیب "ایک” اور اس کے بعد "صفر” خود کو دہرا رہا ہے۔ جبکہ اگر سَن کی بات کی جائے تو دو ہزار بیس میں "دو” اور اس کے بعد "صفر” بھی خود کو دو دو مرتبہ دہرا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے