فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مزید 75 دن تک گیس کی فراہمی کا گرین سگنل مل گیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ربیع سیزن دو ہزار تئیس چوبیس کے لیے یوریا کھاد کی ضرورت پر بریفنگ دی گئی۔ توقع ہے کہ یہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آخری اجلاس ہے۔ ای سی سی نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو پندرہ اکتوبر تک گیس فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ یونٹ فائیو کے لیے حکومتی گارنٹی کی منظوری دی گئی،،آئی ایم ایف پروگراموں میں رہتے ہوئے بتدریج ساورن گارنٹی فراہم کی جائے گی،، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو سود سے پاک قرضوں کی فراہمی کے لیے سبسڈی دی جائے گی، اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے لیے ایگریمنٹ کی اجازت دیدی گئی،ائیرپورٹ کو بین الاقوامی بولی کے ذریعے آوٹ سورس کیا جائے گا۔ اجلاس میں نے ایس ایم ای آسان فنانس نظر ثانی شدہ اسکیم کی منظوری دے دی، کسان پیکج اسکیم 2022 میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی منظوربھی دیدی گئی۔