شہر میں غیرقانونی تعمیرات و رشوت خوری میں ملوث افسران کیخلاف گھیرا تنگ

شہر میں غیر قانونی تعمیرات و رشوت خوری میں ملوث افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران کی فہرست تیار کرلی گئی۔اختیارات کا غیرقانونی استعمال کرنے والے افسران سے تحقیقات کی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ کراچی میں غیرقانونی عمارتوں کی سرپرستی کے ذریعے ارب پتی بننے والے افسران کی گرفتاریوں کے لئے متحرک ہوگیا ہے۔افسران سے نیب، ایف آئی اے اور سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی گزشتہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹ افسران کے سیاسی سرپرستوں اور انکے فرنٹ مینوں کی بھی فہرست تیار کی گئی ہے۔ عام انتخابات سے قبل سندھ میں کرپٹ افسران کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر