قبائلوں کی تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی سیاحوں کیلئے "ننواتے” کا انعقاد

ضلع خیبر تحصیل جمرود گودر میں خیبر پولیس اہلکار سب انسپکٹر امین اکبر آفریدی کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کیلئے "ننواتے” پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا. غیر ملکیوں نے قبائل کی مہمان نوازی، روایات و ثقافت اور خوراک کی کافی تعریف کی

"ننواتے” پشتو لفظ ہے جس کا مطلب معافی کی قسم ہے کسی سے جانے انجانے میں غلطی کیا کچھ غلط ہوتا ہے تو اس پر پشمانی اور ازالے کا پورا کرنے کیلئے کسی کے گھر ننواتے لے کے جاتے ہیں یہاں اپنے گھر ہر مہمان نوازی کیلئے دوسرے پارٹی کو بلایا جاتا ہے یو ایک دوسرے کو گلے لگ جاتا ہے روایتی کھانوں سے تواضع کیا جاتا ہے”

قبائلی روایات کے مطابق روسی جوڑے کیلئے پولیس سب انسپکٹر امین اکبر آفریدی کی جانب سے ننواتے پروگرام ہوا ، روایتی موسیقی سے مہمانوں کو محظوظ کردیا اور آخر میں چادر پہناکر مہمانوں کو عزت کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ یاد رہے 26 اگست کو جمرود بازار میں جمرود پولیس نے روسی جوڑے کو روکا تھا جس پر روسی جوڑا ناراض ہوا تھا جس کے باعث سوشل میڈیا پر پولیس مخالف کمپین بھی چلا تھا ۔ تاہم پولیس سب انسپکٹر امین اکبر نے روسی جوڑے کو اپنے ہجرے پر مہمان بناکر تمام گلے شکوے دور کردیے اور مہمانوں کو خوب ہنسی مزاح کے ساتھ رخصت کردیا. اس موقع پر پولیس حضرات کے علاوہ صحافی حضرات اور سماجی شخصیات نے شرکت کی.

اس موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو روایتی خوراک وریتہ، لاڑلیے، قہوہ،پھل پیش کیے گئے جبکہ روایتی موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے غیر ملکی سیاح بہت محظوظ ہویے,غیر ملکی سیاح سالاوا،اولیگ،خاتون سیاح فرنڈم می نے کہا کہ پختون اور خاص کر ضلع خیبر کے عوام نہایت مہمان نواز، محبت کرنے والے اور امن پسند و روایت پسند لوگ ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس اہلکاروں کو معاف کیا ہیں اور ہم کو ننواتے کا رواج بہت پسند آیا اب ہمارے دل میں کوئی غم و غصہ نہیں اب ہم خوش ہے اور سیاحوں اور خاص کر غیر ملکی سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس تاریخی مقامات کا دورہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ہجوم و پوچھ گچھ کے دوران ہم کو پریشانی ہوئی قبائلی اور خاص کر جمرود کے عوام بہت محبت کرنے والے ہیں جو اب ہمیں محسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہمیں تحفے و تحائف ملے جس سے ہم بہت خوش ہیں اور پولیس اہلکار امین اکبر آفریدی کے شکر گزار ہے ہم یہ محبت یاد رکھے گے۔

متعلقہ تحاریر