سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
امن مشن کے تحفظ اور سیکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوامِ متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوامِ متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لیے امن مشن کو مزید مؤثر بنائے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو۔ تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری بھی ہو۔ ایسا خطہ جو جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنے۔
انڈر سیکریٹری جنرل ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے عالمی امن کے لیے کردار ادا کرنے اور کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کی