راولپنڈی میں ریچھ کے تین بچے بازیاب کرلیے گئے, ریچھ کا بچہ راولپنڈی کی گلیوں گھومتے پکڑ ا گیا تھا۔
راولپنڈی کے علاقے باٹا چوک سے ریچھ کے بچہ کو ریسکیو کا معاملہ میں پیش رفت ہوئی یے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف نے پنجاب وائلڈ لائف اور پولیس کی معاونت سے ریچھ کے بچہ کو مقامی رہائش گاہ سے ریسکیو کیا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف
کے مطابق ریچھ کے بچہ کی نگرانی کے سبب حوالگی کے لیے آج پنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق عدالت کے ریچھ کے بچے کو اسلام آباد وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ پنجاب وائلڈ لائف نے ریچھ کا بچہ اسلام آباد وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ ریچھ کے بچہ کے طبی معائنہ کے لیے دو ویٹرنری معالج کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ریچھ کے بچہ کو نگہداشت کے لیے گزشتہ رات اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو مرکز میں رکھا گیا۔