ہانگ کانگ میں طوفانی بارشیں، 140 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گنجان آبادی والے شہر کی سڑکیں اورگلیاں تالاب بن گئیں۔ شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشنز پانی میں ڈوب گئے اور معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

انتظامیہ نے طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اسکولز بند کردئیے ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہانگ کانگ کی آبزرویٹری کے مطابق شہر میں جمعرات سے لے اب تک 158 ملی میٹرز سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسمیاتی بیورو نے انتہائی شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر ’ بلیک رین اسٹورم ‘ وارننگ جاری کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر