نگران وفاقی حکومت جاگ اٹھی، حکومت کا جعلی، سمگل شدہ، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہونے کے بعد وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کے افسران کو عوام کا خیال آگیا۔ ڈریپ نے صوبائی دفاتر، صوبائی چیف ڈرگ انسپکٹرز کو مراسلے ارسال کردیئے ۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کی ہدایت پر مراسلے بھجوائے گئے ہیں۔ ملک بھر سے جعلی، سمگلڈ، غیر قانونی ادویات بارے شکایات ملی ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی صحت عامہ کے تحفظ کیلئے بھرپور فعال ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر میں سرویلنس جاری ہے، ڈریپ اعلامیہ کے مطابق جعلی، سمگلڈ، غیر قانونی ادویات کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، وزیر صحت نے جعلی،غیر قانونی ادویات بارے شکایات کا نوٹس لیا ہے، وزیر صحت نے بھی جعلی، غیر قانونی، سمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا ہے۔ جعلی،سمگلڈ، ادویات کی ترسیل،سٹوریج، فروخت فوری بند کی جائیں، غیر قانونی، جعلی، سمگلڈ ادویات کی ڈسٹری بیوشن فوری روکی جائیں

متعلقہ تحاریر