میٹا کے پلیٹ فارمز پر انتخابات پر حکمت عملی مرتب، آپریشنل ٹیم تشکیل

فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹا گرام کی کمپنی میٹا نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت ، تحفظ اور کمیونٹی سیفٹی کی معاونت کیلئے فعال اور متعددنئے اقدامات وحکمت عملی کاا علان کر دیا ہے ، الیکشن کیلئے پاکستان میں آپریشنل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ غلط معلومات ، نفرت انگیز تقاریر ، ویڈیو ز اور ووٹرز پر دباؤکے سدباب ، سیاسی اشتہارات کیلئےشفافیت اور نقصان دہ مواد سے نمٹنے کیلئے مضبوط پالیسیوں کی تشکیل، نیٹ ورکس، ور ڈیجیٹل خواندگی اور شہریوں کیلئے تعلیمی و تربیتی پروگرام کئے جائینگے اس حوالے سے میٹا ایشیا پیسفیک کی مس انفارمشین پالیسی کی سربراہ مس ایلس بودی ساتریو نے بتایاکہ میٹا کے پلیٹ فارمز پر انتخابات کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کر لی ہے ، ہم کئی محاذوں پر غلط رویوں اوربری سوچ سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،میٹا کی طرف سے ووٹر کی تربیت اور ڈیجیٹل مہم کے ذریعے شہریوں کو الیکشن کی اہمیت سے آگاہی فراہم کی جائیگی، حقائق کی جانچ پڑتال کیلئے پاکستان میں تھرڈ پارٹی اے ایف پی اور سوچ فیکٹ چیک کیساتھ ملکرکام کرینگے ، فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹاگرام پر لوگوں کو آن لائن سیاسی بحث ومباحثہ میں شرکت اور مسائل پر بات کرسکیں گے تاہم ہم فوری طورپر اس چیز کو ہٹا دینگے جو کمیونٹی سٹینڈرڈ کے منافی ہونگی ،الیکشن حکام کیساتھ شراکت داری اور شہریوں کی فعال شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کے ذریعے ہم نے پاکستان کی سول سوسائٹی سے قابل بھروسہ شراکت داروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک بنایا ہے جو خواتین اور بچوں کی ڈیجیٹل سیفٹی، نفرت آمیز تقریراور انسانی حقوق سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں،ہم نے مختلف سرکاری ایجنسیوں، الیکشن مبصرین، سی ایس اوز، انتخابی امیداوار، صحافیوں کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو استعداد کار کیلئے متعدد ٹریننگ فراہم کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر