پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کسی بھی ملک کی پیروی نہیں کریگا، دفتر خارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں پائی جاتی، اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا موقف مستقل ہے پاکستان کسی ملک کی تقلید نہیں قومی مفاد پر فیصلہ کرے گا، ہمارے لیے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین ایک جیسے ہیں، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین ایک جیسے ، پاکستان کسی ملک کی تقلید نہیں قومی مفاد پر فیصلہ کریگا۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر متعدد کانفرنسز میں شرکت کی، نگران وزیراعظم نے مختلف کانفرنسز سے خطاب بھی کیا۔

متعلقہ تحاریر