ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم

حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات ، ٹیکس پالیسی اور ٹیکس کو جمع کرنےکےعمل کو الگ الگ کرنے، ٹیکس چوری اور سمگلنگ روکنےکیلئے عملدرآمد پلان مرتب کرنے کےلیے ٹاسک فورس قائم کر دی،نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن ہونگی ، دیگر ممبران کمیٹی میں ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر مشرف رسول، امان اللہ عامر، عامر اعجاز خان، خالد محمود، محمود خالد اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ بھی ٹاسک فورس کے ممبر ہونگے ، ایف بی آر کے ممبر ٹیکس اصلاحات اردشیر سلیم طارق ممبر ٹاسک فورس کے سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کیلئے 12 ٹی او آرز تیار کیے گئے ہیں، ٹاسک فورس اپنی سفارشات دو ہفتے کے اندر جمع کرانے کی پابند ہوگی اور ایک جامع رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر