وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023ء کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023ء کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت سے نوازا جا چکا ہے