ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب؛ کون کون سے ستارے جلوہ گر ہوں گے؟

آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا باقاعدہ آغاز 54 اکتوبر سے دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھارت کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگی، جس میں بالی ووڈ کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ ورلڈکپ اینتھم گانے والے اداکار رنویر سنگھ پرفارمنس سے سامعین کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز

ان کے علاوہ شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔

تقریب کا انعقاد کیپٹنز ڈے کے بعد کیا جائے گا جس میں تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے تاہم ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ ہولڈرز شائقین رنگا رنگ تقریب سے محظوظ ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں

افتتاحی تقریب کے دوران بھارت کے روایتی ورثوں کی بھی جھلک دیکھائی جائے گی جبکہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘

دوسری جانب افتتاحی تقریب کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ریہرسل اور پرفارمنس کے لیے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، 3 اکتوبر کو تمام ٹیموں کے کپتان احمدآباد پہنچیں گے۔

دنیا بھر کے اعلیٰ بورڈز اراکین کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر