سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے، ذرائع

سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے، جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی پوری چھان بین اور نادرا ڈیٹا بھی کاؤنٹر چیک کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر