خسارے کا شکار پی آئی اے نے ملازمین کیلیے بونس اور انکریمنٹ کا اعلان کردیا

خسارے میں ڈوبی ایئرلائن پی ائی اے نے ملازمین کے لیے بونس انکریمنٹ کا اعلان کردیا۔

قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

انکریمنٹ اور بونس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا،بونس کا اطلاق 2022 میں ادا کئے گئے بونس کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں تنخواہوں میں اضافہ 31 مارچ 2023 کی تنخواہ کے 5سے 10 فیصد پر مشتمل ہوگا، اکتوبر 2023 یا اس سے قبل کمپنی چھوڑنے کا نوٹس دینے والے ملازمین بونس کےاہل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ’’پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 713 ارب روپے ہے،35 میں سے 15طیارے گراؤنڈ ہیں‘‘

انتظامیہ کے مطابق 1 اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2023 کے دوران میں نئے بھرتی، ترقی یا تنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین بھی انکریمنٹ کے اہل نہیں ہیں جن ملازمین کے تادیبی کیس زیر التواء ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر