سرکاری ہیلی کاپٹر، گورنر KP کے دوستوں و خاندان کے سیر سپاٹے

ایک طرف ملک بحرانوں کی دلدل میں پھنسا ہواہے اور دوسری طرف حکمران طبقے کی جانب سے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے ، خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں گورنر خیبر پختونخوا کے دوست اور خاندان کے افراد سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہیں ۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے گزشتہ روز سوات میں سیدو شریف میڈیکل کالج اور ایک مدرسے کا دورہ کیا ۔گورنر کے ساتھ 13 افراد سرکاری ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، گورنر غلام علی کے ساتھ ان کے دو پوتے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر پر سوات گئے جبکہ گورنر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہینڈل کرنے والے معاذ بھی سوار تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کے حکم پر دو مزید غیر متعلقہ افراد کو ہیلی کاپٹر میں سوار کیا گیا۔گورنر کے ساتھ چیمبر آف کامرس کے رکن سرتاج چترالی بھی سرکاری ہیلی کاپٹر پر سوات گئے اس کے علاوہ جے یو آئی سوات کے رہنما فتح اللہ بھی اپنے دو بچوں سمیت سرکاری ہیلی کاپٹر پر سوار افراد میں شامل تھے

متعلقہ تحاریر