بابر اعظم نے اپنی 29ویں سالگرہ کا کیک ٹیم کے ساتھ کاٹا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی سالگرہ کا کیک ٹیم کے ساتھ احمد آباد میں کاٹا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر کی سالگرہ منائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 29 برس کے ہوگئے، ساتھی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ان کی سالگرہ بنائی اور تہنیتی پیغامات بھی دیے۔

بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے، شہر کی گلیوں سے کرکٹ کا آغاز کیا، کون جانتا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں بال بوائے کی حیثیت سے جانے والا یہ بچہ ایک دن دنیائے کرکٹ کا مایا ناز بیٹر بن کر ابھرے گا۔

اپنے دلکش کوور ڈرائیو سے مشہور اس نوجوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز 2015 سے کیا، پھر مڑ کر نہیں دیکھا کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

ون ڈے رینکگ کے نمبر ون بیٹر نے تیز ترین 5 ہزار رنز اسکورکیے، 2022 کے آئی سی سی پلیئرآف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا، بابر اعظم، 2017 چیمپینز ٹرافی وننگ ٹیم میں شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر