مصری سرمایہ کار کا کا ریکوڈک منصوبے میں 7 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا جائزہ

مصری سرمایہ کار نجیب سوارس نے ریکوڈک منصوبے میں 7 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ نجیب سوارس کا شمار مصر کے ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے۔

بلوم برگ نے کہا کہ ریکوڈک سے سالانہ 2 لاکھ ٹن تانبا، ڈھائی لاکھ اونس سونا پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، ریکوڈک یہ پیداوار 50 سال تک دے سکتا ہے۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اس وقت ریکوڈک پاکستان اور بین الااقومی کمپنی بیرک کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

دوسری جانب نجیب سوارس کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان میں 25 سال گزارے ہیں، پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر