فوج ملک بھر میں غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی: عاصم منیر

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل عاصم منیر نے یہ بات راولپنڈی میں واقع فوج کے ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ مافیازکے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی تاکہ ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے۔

اس موقع پر کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کو اور پاکستانی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

کانفرنس کے شرکا کا پاکستان میں مقیم تمام غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک ملک بد ر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا

متعلقہ تحاریر