ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی بری

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں بری کر دیا۔

عدالتِ عالیہ نے حنیف عباسی کی ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

حنیف عباسی نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے11 سال یہ کیس بھگتا اور 11 ماہ کی قید بھی کاٹی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس دوران مجھے 2 انتخابات سے باہر رکھا گیا، میری بیٹی کو نوکری سے نکالا گیا، میرےچھوٹے بھائی کو 14 دن غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید الیکشن میں آئےگا تو اب الیکشن میں مقابلہ ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف کا 21 اکتوبر کو استقبال کریں گے، راولپنڈی سے سب سے بڑا قافلہ لے کر نوازشریف استقبال کروں گا۔

 

متعلقہ تحاریر