پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے لانچ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

صدر، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ تحاریر