الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 24 اکتوبر کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 اکتوبر کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی 24 اکتوبر صبح 10 بجے صرف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے، جنہیں کارروائی کے بعد واپس جیل بھیج دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے سماعت کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔

حکمنامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن کے حکمنامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں، کارروائی آگے بڑھانے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لازمی ہے۔ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 24 اکتوبر صبح 10 بجے صرف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو واپس جیل بھیج دیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل ( آئی جی) اسلام آباد اور آئی جی پنجاب چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کے فول پروف انتظامات کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پیشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر