9 ماہ میں 6 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے

رواں سال 2023 کے پہلے نوماہ کے دوران 630,000 سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے بہتر مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے ہیں۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282تھی۔ستمبر کے دوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ زیر جائزہ مدت میں ملک چھوڑنے والوں میں سے 275,433 مزدور تھے جبکہ 141,282ڈرائیور تھے۔ملک چھوڑنے والوں میں 6,351انجینئرز، 5,876 اکانٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے۔ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلی تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے

متعلقہ تحاریر