یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے دستیابی کےساتھ ہی چینی 8 روپے کلو مہنگی کرد

یوٹیلیٹی اسٹورزپرسبسڈی والی سستی چینی8 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلوقیمت میں بھی8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پرعام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل عام صارفین کیلئے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی ۔ سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی ۔

متعلقہ تحاریر