افغانستان کیخلاف شکست؛وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اُٹھادیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان سے اِپ سیٹ شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرز کی فٹنس پر سوال اٹھادیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ افغانستان کے ہاتھوں ایسی ہار شرمناک ہے، صرف دو وکٹیں گنوا کر 280 تک پہنچنا بہت بڑی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچ گیلی ہے یا نہیں! فیلڈنگ، فٹنس لیول کو دیکھیں، ہم پچھلے 3 ہفتوں سے چیخ رہے ہیں کہ یہ کھلاڑی 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ سے نہیں گزرے ہیں، کھلاڑی روانہ 8 کلو مٹن کھاتے نظر آتے ہیں، اگر میں ان کھلاڑیوں کے انفرادی نام لینا شروع کروں تو انکے چہرے اُتر جائیں گے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف شکست؛ بابراعظم کی کپتانی پر سابق کرکٹرز نے سر پکڑ لیا

وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح الحق کی کوچنگ کے دوران فیلڈنگ معیار کو جانچنے کیلئے معیار نافذ کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ کھلاڑی ان سے نفرت کرتے تھے لیکن اس نے کام کیا، اب ہم اسی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں، جہاں ہم اگر اور لیکن ہونے کی دعا کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم نے افغان اوپنر کو بیٹ تحفے میں دیدیا

سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عجلت میں فیصلے کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ میں متواتر تبدیلیوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر